لاہور قلندرز کو جنوبی پنجاب میں پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنا چاہیے، گورنر پنجاب

Published on June 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments

لاہور(یو این پی)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کو لگاتار دوسری مرتبہ پی ایس ایل چیمپئن بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کو اب جنوبی پنجاب میں پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنا چاہیے۔گورنر پنجاب سے عاطف رانا نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیلنٹ کی تلاش اور نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے بڑی خدمات ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کو چاہیےکہ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور میں ٹرائلز رکھے اور جنوبی پنجاب میں بھی لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر قائم کریں تاکہ اس علاقے کے نوجوان آگے آئیں، اس سلسلے میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور جنوبی پنجاب میں پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام جلد شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کی پہلی ترجیح نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے، نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو نکھار کر پی ایس ایل میں موقع دیتے رہیں گے۔عاطف رانا نے کہا کہ پی ڈی پی سے حارث رؤف سامنے آئے اور آج وہ سپر اسٹار ہے، جنوبی پنجاب میں بہت ٹیلنٹ ہے جسے اب سامنے لائیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题