افتخار ٹھاکر کی گاڑی ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر روک لی گئی

Published on June 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

لاہور(یو این پی)لاہور میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی روک لی، افتخار نے موقع پر ہی ٹیکس ادا کردیا۔محکمہ ایکسائز نے ڈیوس روڈ ناکے پر کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی کو روک لیا۔ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کے مطابق افتخار ٹھاکر نے موقع پر ہی ٹوکن ٹیکس جمع کرادیا۔افتخار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ بینکوں کی موبائل ایپ نے آسانی کردی ہے، موقع پر ہی ٹیکس ادا کرکے جان چھڑائی جاسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایکسائز والے روکیں تو غصہ نہیں کرنا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes