ضلع وہاڑی کے عوام کی سہولت کے پیش نظر وہاڑی میں محتسب کے ادارے کا ریجنل آفس قائم کر دیا گیا

Published on June 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 393)      No Comments

NewUNN
وہاڑی( یواین پی)صوبائی محتسب پنجاب کی طرف سے ضلع وہاڑی کے عوام کی سہولت کے پیش نظر وہاڑی میں محتسب کے ادارے کا ریجنل آفس قائم کر دیا گیا ہے۔صوبائی محتسب کے ایڈوائزر رازق نواز کے مطابق ریجنل آفس کے دفتر کے حصول تک سرکٹ ہاؤس وہاڑی میں عارضی طور پر کام شروع کر دیا گیا ہے صوبائی محتسب کو درخواست دینے کے خواہش مند سائل اپنی درخواست کے ساتھ بیان حلفی اور کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی کاپی لف کر کے درخواست ریجنل آفس میں جمع کراسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے اس اقدام کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کرنا ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题