سیری (یو این پی )تیل اور گیس کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود ضلعی اور تحصیل انتظامیہ گیس سلنڈر اوگرا کے ریٹ 2321 پر عملدر آمد نہ کروا سکی ایل پی جی مافیا نے انتظامیہ کی درخواست پر سلنڈر کا خود ساختہ ریٹ 2850روپے مقرر کر دیا جبکہ دوسرے جانب تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرایوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی لوکل ٹرانسپورٹر کی جانب سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے انتظامیہ کرایہ نامہ جار ی کر کے اپنی جان چھڑوا لیتی ہے لیکن عملدر آمد کوئی نہیں کرتا ٹرانسپورٹر ان کی مرضی کا کرایہ نہ دینے پر سواریوں کو ذلیل کرتے ہیں ان کو رستے میں اتار دیتے ہیں جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں تیل اور گیس میں نمایاں کمی کے باوجود اس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ سکے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ایل پی جی قیمتوں میں کمی کے بعد مقررہ کردہ ریٹ پر عملدرآمد نہیں کرواتی اور مافیا کے طے شدہ ریٹ کو لاگو کر دیا جاتا ہے جس سے باقی تمام تحصیلوں میں بھی ایسوسی ایشن کو موقع مل جاتا ہے کہ ضلع کے اندر یہ ریٹ ہے تو ہم کیوں کم کریں ضلعی انتظامیہ اپنی رٹ کو قائم کرے اور اوگرا کی جانب سے مقررہ کردہ ریٹ پر عملدر آمد کروائیں مہنگائی کی آڑ میں مصنوعی مہنگائی کا جو بازار گرم کیا جا رہا ہے ایسے منافع خوروں کے خلاف انتظامیہ سخت کاروائی کرے اور کرایوں میں کمی کروا کر اس پر عملدر آمد کروایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔