دو اوباش نوجوانوں نے بیس سالہ لڑکی کو زبردستی اغوا کر کے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا

Published on June 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,101)      No Comments

Igwa
ہارون آباد(یواین پی)دو اوباش نوجوانوں نے بیس سالہ لڑکی کو زبردستی اغوا کر کے تشدد وزیاتی (آبرو ریزی )کا نشانہ بنانے کے بعد بے ہوشی کی حالت میں سڑک کے کنارے پھینک دیا ۔بیس سالہ طاہرہ بی بی ہوش میں آنے کے بعد اپنے ساتھ پیش آنے والے وقوعہ اور زیادتی میں ملوث دونوں اوباش نوجوانوں کے بارے میں تفصیلات پولیس اور میڈیا کو بیان کر دیں پولیس نے ایک ملزم گرفتار کر لیا دوسرے ملزم کو بھی بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا پولیس نے لواحقین کو یقین دہانی کرادی ،تفصیلات کے مطابق طاہرہ بی بی بعمر 19/20سال اپنے ماموں الیاس کے پاس چک 100سکس آر اضافی بستی پر رہائش پذیر ہے جو کہ غریب حجام ہے طاہرہ بی بی کو نامعلوم طور پر اغوا کر لیا جب وہ رفع حاجت کے لیے گھر سے نکلی تھی تلاش کے بعد اڈا مبارک آباد کے قریب ریلوے لائن اور سڑک کے درمیان فورٹ عباس روڈ کے قریب اسے بے ہوش حالت میں تشدد زدہ حالت میں پایا گیا اس وقوعہ یا مقدمہ بھی تھانہ فقیر والی میں درج کر لیا گیا ہوش میں آنے کے بعد بیس سالہ طاہرہ بی بی نے اپنے ساتھ ظلم کے واقعہ کی تفصیلات میڈیا اور پولیس کے سامنے بیان کیں طاہرہ بی بی کے مطابق ملزمان فیاض احمد ولد فیض احمد سکنہ 94سکس آر اور محمد نوید کمبوہ ولد محمد رشید سکنہ 95سکس آر نے اسے اغوا کر کے زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا کر ملزم فیاض کی ٹریکٹر ورکشاپ بمقام اڈہ مبارک باد پر لے گئے اور وہاں اس کو تشدد اور اذیت پہنچانے کے بعد اس کی آبرو لوٹتے رہے تشدد اور اس زبردستی زیادتی کے نتیجہ میں وہ بے ہوش گئی تو ملزمان اسے سڑک کے قریب جھاڑیوں میں پھینک گئے ،۔تھانہ پولیس فقیر والی نے ایکشن کرتے ہوئے ایک ملزم فیاض احمد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ پولیس نے لڑکی کے لواحقین کو یقین دلایا ہے کہ وہ دوسرے ملزم محمد نوید کمبوہ کو جلد گرفتار کر لیں گے ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد سید نوازش علی بخاری بھی موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی اور اس کے لواحقین کو انصاف کی یقین دہانی کرائی ۔لڑکی طاہرہ بی بی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں زیر علاج ہے اس کے بیان کر دہ زیادتی کے واقعہ کی جانچ اور تفتیش کے سلسلہ میں اس کی میڈیکل رپورٹ کے لیے تمام تر ٹیسٹ لے لیے گئے ہیں تاہم ابھی تک حتمی میڈیکل رپورٹ نہیں آئی میڈیکل رپورٹ سے حقائق کے تعین میں مدد ملے گی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes