اوکاڑہ ،عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے فوڈ اتھارٹی کے نشانے پر

Published on June 8, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 124)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی)اوکاڑہ عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے فوڈ اتھارٹی کے نشانے پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے اتفاق کالونی سٹریٹ نمبر 2 اوکاڑہ میں بیورجز پلانٹ پر چھاپہ مارا۔ مصنوعی مٹھاس اور کیمیکلز کی ملاوٹ کرکے جعلی مشروبات تیار کی جارہی تھیں۔ پیکنگ میٹریل کی گندی جگہ پر سٹوریج اور حشرات کی بھرمار پائی گئی۔ضبط کیے گئے کیمیکلز سے مزید کئی لٹر مضر صحت جوس تیار کیا جانا تھا۔جوس تیار کرکے اوکاڑہ اور مضافاتی علاقوں میں کریانہ سٹورز اور بیکریوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔مشروبات کے نام پر زہر بیچنے والے کسی صورت نہیں بچ سکتے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题