مانگامنڈی (یو این پی) گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مانگامنڈی اور علی گڑھ پبلک سکول میں کڑی نگرانی کیساتھ پرچے جاری ہیں تفصیلات کے مطابق امتحانی سینٹرز مانگامنڈی علی گڑھ پبلک سکول اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مانگامنڈی میں شفاف انداز میں گیارہویں اور بارہویں کے پیپرز جاری ہے ۔علیگڑھ پبلک سکول ملتان روڈ میں سپریڈنٹ رانا محمد الیاس کی زیر نگرانی،جبکہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مانگامنڈی لاہور میں سینئر ٹیچر سپریٹنڈنٹ عبدالستار صاحب کی زیر نگرانی امتحانی پرچے جاری ہیں ۔میڈیا سروے کے مطابق امتحانی سینٹرز میں پرچہ دینے آئے طالبات کا کہنا ہے کہ کسی بھی بچے کو نقل وحرکت کی اجازت نہ ہے جبکہ امتحانی مراکز پر ٹیچر نگران صاحبان،سپریٹنڈنٹ کی سخت نگرانی میں پیپرز جاری ہیں۔میڈیا ٹیم سروے کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر امتحانی سینٹرز کے متعلق چلنے والی بے بنیاد خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق امتحانی سینٹر کے اندر ایک دو بلیک میلر صحافی اپنے قریبی جاننے والے بچوں سے رشوت لیکر ان سے پیپرز کروانے کیلئے بے بنیاد پروپیگنڈہ کر کے انہیں بلیک میل کر کے امتحانی سینٹرز کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انشاءاللہ یہاں تعینات تمام عملہ قانونی تقاضوں پر ایمانداری کیساتھ ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔ اور کسی بھی امیر یا غریب کیلئے نہ تو وہاں دوہرا معیار ہے اور نہ ہی وہاں نقل وحرکت کی جارہی ہے ۔