فیصل آباد (یو این پی)پاکستان پیپلز پارٹی نے فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کی اہم وکٹ اڑا دی۔مسلم لیگ (ن) فیصل آباد ڈویژن کے سینئر نائب صدر چودھری سلیم طاہر گجر نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔این اے 109 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر چودھری سلیم طاہر گجر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقے کی سیٹ جیت کر پیپلز پارٹی کو تحفہ دیں گے۔