عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر ڈی پی او شیخوپورہ کی تنخواہ غیر معینہ مدت کے لئے بند

Published on June 10, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

شیخوپورہ (یو این پی)ایڈیشنل سیشن جج شیخوپورہ وسیم احمد نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر ڈی پی او شیخوپورہ کی تنخواہ غیر معینہ مدت کے لئے بند کردی ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر کو رپورٹ 7روز میں پیش کرنے کاحکم فاضل جج کی عدالت میں خاتون سے زیادتی کا کیس ملزم اصغر علی کے خلاف زیر سماعت ہے یہ مقدمہ گزشتہ سال زیر دفعہ 376 ت پ کے تحت تھانہ فیکٹری ایریا میں درج ہوا مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہ کرنے اور عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نواز مروت کی تنخواہ غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog