ریلیف کیمپوں سے لوگوں کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ غلام فاروق سومرو

Published on June 18, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ): ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو نے کہا ہے کہ سمندری طوفان بپر جوئے کے خطرے کے پیش نظر ساحلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی امدادی کیمپوں سے واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جوکہ آج شام تک مکمل کیا جائۓ گا، اس کے علاوہ تقریباً 16 سے 17 ہزار کے قریب لوگ جو اپنے رشتہ داروں اور عزیزوں کے پاس چلے گئے تھے ان کے لئے بھی ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جا رہا ہے تاکہ تمام متاثرین کو اپنے گھروں تک باوقار طریقے سے پہنچایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ایک ایک فرد اور خاندان کو باوقار طریقے سے اپنے گھروں تک نہیں پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیمپوں میں موجود تمام لوگوں کی تفصیلات موجود ہیں، انہیں ان کے گھروں تک راشن پہنچایا جائے گا، اگر کسی کا گھر طوفانی ہواؤں سے تباہ ہوا ہے تو خیمے بھی فراہم کئے جائیں گے تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر کہا ہے کہ دوسرے فیز میں پاک فوج اور روینیو کی مدد سے ساحلی علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题