سیری(یو این پی )کھوئی رٹہ پولیس ان ایکشن ایجینٹس کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ایس پی کوٹلی ریاض مغل کی پریس بریفنگ ،ملزمان کو بروقت گرفتار کرنے پر کھوئیرٹہ تھانہ پولیس کی ٹیم کو شاباش ،عوامی حلقوں کا پولیس کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق
مورخہ 14/06/23کو بحیرہ روم میں کشتی اُلٹنے کا واقع رونما ہوا جس میں تحصیل کھوئیرٹہ سے تعلق رکھنے والے 24/26نوجوان جا ن کی بازی ہار گئے انسانی جانوں سے کھیلنے والے گروہ کے 9کس ملزمان گرفتار ملزمان سادہ لوح لوگوں کو یورپ لے جانے کا جھانسہ دیکر خطیر رقم بٹورتے ہیں اور غیر قانونی اور غیر محفوظ طریقہ سے ڈنکی لگا کر یونان کے سمندری راستے گنجائش سے زائد افراد کو کشتی پر سوار کر کے سمندر کی بے رحم لہروں کے حوالہ کر دیتے ہیں تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل ۱۔ چوہدری ذوالقرنین ولد میر زمان قوم جاٹ ساکن دھناں حال مقیم لیبیا ۲۔ شہباز ۳۔ طلعت ۴۔ ساجد جنہوں نے مقامی ملزمان پر مشتمل انسانی اسمگلنگ کا ایک منظم گروہ بنا رکھا ہے جنہوں نے حدود تھانہ ہذا کے خاصی تعداد میں افراد کو ورغلا پھسلا کر لیگل طریقہ سے یورپ لے جانے کا جھانسہ دیکر بھاری رقم بٹوری اور ازاں بعد مورخہ 14/06/23کو ۱۔ اویس طارق ۲۔ توقیر ۳۔ ساجد ۴۔ محمد اسلام ۵۔ ساجد یوسف ۶۔ عبدالجبار ۷۔ محمد سفیر ۸۔محمد یاسر ۹۔ محمد عمران ۰۱۔ شمریز ۱۱۔ علی صابر ۲۱۔ نبیل ۳۱۔سنیل ۴۱۔ آزاد ۵۱۔ فریاد ۶۱ ناصر اقبال ۷۱۔ آکاش گلزار ۸۱۔ رئیس رفتاج ۹۱۔ محمدا رشد ۰۲۔ خالد حسین ۱۲۔ حامد اقبال ۲۲۔ عدنان شبیر ۳۲۔ حسیب الرحمن کو کشتی جس میں 300/350اشخاص کے بیٹھنے کی گنجائش تھی پر تقریبا 800اشخاص سوار کروائے جو سمندری حدود میں اُلٹ گئی حادثہ میں عدنان شبیر اور حسین الرحمن زندہ بچ گئے جنکا اظہار ہے کہ انکے سوا کشتی میں سوار سارے لوگ ڈوب گئے تھے ان میں سے کچھ کی ڈیڈ باڈیز نکالی گئی ہیں جو شناخت نہ ہو رہی ہیں ابتدائی اطلاعات کے مطابق تحصیل ہذا کے سکونتی 24/26 اشخاص حادثہ میں جان کی بازی ہار گئے ہیں انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے 09 اشخاص ۱۔ نوید یعقوب ۲۔ مہتاب ۳۔ آصف خان ۴۔ بابر رشید ۵۔ مناظر حسین ۶۔ ظفر محمود ۷ ارشد محمود ۸۔ سہیل اقبال ۹۔ فرید خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جنہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا پولیس ضلع کوٹلی ورثا ء کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کی شریک ہے اور اہل خانہ کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے مجاز حکام سے رابطے کیے جا رہے ہیں عوام سے پرزور اپیل ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث کسی شخص کی نسبت جو معلومات رکھتے ہیں وہ پولیس کو فراہم کریں۔سردار شہزاد سرور اورسہیل یوسف انسپکٹرایس ایچ اوتھانہ پولیس کھوئیرٹہ اور سٹاف کو بروقت کاروائی اور ملزمان کی گرفتاری پر شاباش دیتا ہوں۔