گلوکار منصب علی انجم کا نیا گیت ”سانوں بھلا گیا اے غیراں دی ٹیک تے“ آج ریلیز ہوگا

Published on June 21, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments

سونگ کے شاعرریاض علی آرزو ہیں میوزک ایرینجر کاشی خان جبکہ پروڈیوسر رضوان منیر ہیں
لاہور (یواین پی)معروف فوک سنگر عطااللہ عیسوی کے شاگرد خاص گلوکار منصب علی انجم کا نیا سونگ ”سانوں بھلا گیا اے غیراں دی ٹیک تے“ آج ایم آر میوزک رنگ پر ریلیز ہورہا ہے اس سونگ کے شاعرریاض علی آرزو ہیں میوزک ایرینجر کاشی خان جبکہ پروڈیوسر رضوان منیر ہیں گلوکار منصب علی انجم نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نئے گیت”سانوں بھلا گیا اے غیراں دی ٹیک تے“ کی شاعری بہت لاجواب اور دل میں اترنے والی ہے میں نے اس گیت کو دل کی گہرائیوں سے ریکارڈکرایا ہے مجھے یقین کے کہ نیا سونگ”سانوں بھلا گیا اے غیراں دی ٹیک تے“شائقین موسیقی ضرور پسند کریں کریں اور میں ایم آر میوزک رنگ والوں کا بھی بے حد مشکور ہوں جو میرا سونگ ریلیز کر رہے ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog