اوکاڑہ،سماج سدھار کے لئے اقدامات ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف

Published on June 23, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ سماج سدھار کے لئے اقدامات ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے بچوں کی تعلیم و تربیت انہیں سپورٹس کی سہولیات کی فراہمی لوگوں کی تربیت و آگاہی صفائی ستھرائی کے معاملات کو بہتر کرنے اور لوگوں کی شکایات کے ازالہ کے لئے کیبل آپریٹرز اپنے پلیٹ فارم کو ایک معاون قوت کے طور پر استعمال کریں تاکہ ہم ایک بہتر معاشرہ کی تشکیل کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکیں مفاد عامہ کے پیغامات اور رہنمائی کے سلسلہ میں کیبل آپریٹرز کا کردار انتہائی اہم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیبل آپریٹر کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری محمدا شفاق، شیخ شہباز شاہین،میاں علی بوٹی،چوہدری حسنین اشرف اورحاجی محمد یعقوب بھٹو بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ ہمیں شعبہ تعلیم،شعبہ صحت،صفائی ستھرائی کی صورت حال کو بہتر بنانے اور سوک سروسز کی بہتر انداز میں فراہمی کے لئے لوگوں کو آگاہی دینا ہے اور خواندگی کو بڑھانے کے لئے کام کرنا ہے جس کے لئے کیبل آپریٹر پرائم ٹائم میں لوگوں تک سماج سدھار کے پیغامات پہنچائیں کیبل آپریٹر ز نے ضلع کی مربوط ترقی شعبہ تعلیم اور شعبہ صحت میں اصلاحات کو متعارف کرانے اور صفائی ستھرائی کی صورت حال کو مثالی بنانے کے لئے انتظامیہ کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes