جدہ سعودی عرب جرنلسٹ فاﺅنڈیشن اور کشمیر اوورسیز یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں عشائیہ

Published on June 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 431)      No Comments

10445516_329271333894361_2755844343404157928_n
جدہ(رپورٹ بیورو چیف  زکیر احمد بھٹی )جدہ سعودی عرب جرنلسٹ فاﺅنڈیشن اور کشمیر اوورسیز یونین آف جرنلسٹس کے عہیدیداران و ممبران کے اعزاز میں پاکستان کمیونٹی سعودی (جدّہ) کی طرف سے پر تکلف عشائیہ کا اہتمام پاکستان کمیونٹی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھرپورشرکت، جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان، اور کشمیر اوور سیز یونین ٓف جرنلسٹس خلیج میں بسنے والے 30 لاکھ ہم وطنوں کی اواز ہے۔ جس کے ممبران نا صرف سعودی عرب بلکہ پوری دنیا میں سیکڑوں ممبران پر مشتمل ہے اجارہ داری کا سیاہ دور اپنے انجام کو پہنچا۔ پاکستان کمیونٹی سعودی (جدّہ) کا مشترکہ المیہ مقررین میں ناصر محمود ملک، سردار منظور خان، اشتیاق عباسی چوہدری معروف حسین، مرزا الطاف،سید ریاض بخاری، نوشیروان خٹک، عثمان گل خٹک، طاہر بھائی، سید راشد علی شاہ، راجہ محبوب، سردار اشفاق، خورشید متیال، راجہ یاسر اقبال، سردار بشیر برقی کا پیغام سردار عثمان نے پڑہ کر سنایا،، خرم کولار جٹ، سردار وقاص، سردار نوید قمر نے اپنا وقت مہمانوں کو دیا وی آئی پی کلچر کو ختم کیا جائے۔ ناصر محمود ملک۔ پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے جرنلسٹ فاﺅنڈیشن پاکستان(سعودی عرب)اور کشمیر اوور سیز یونین ٓف جرنلسٹس کے اعزاز میں عشائیہ جدہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا تاریخ ساز یکجہتی کا مظاہرہ ، تمام سیایسی ،مذہبی ،سماجی جماعتوں کی بھرپور شرکت مقررین میں ناصر محمود ملک، سردار منظور خان، اشتیاق عباسی چوہدری معروف حسین، مرزا الطاف،سید ریاض بخاری، نوشیروان خٹک، عثمان گل خٹک، طاہر بھائی، سید راشد علی شاہ، راجہ محبوب، سردار اشفاق، خورشید متیال، و دیگر شامل۔ ۔تفصیل کے مطابق جدہ کے مقامی ہوٹل میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے جرنلسٹ فاﺅنڈیشن اور کشمیر اوورسیز یونین آف جرنلسٹس کے عہیدیداران و ممبران کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جرنلسٹس فاونڈیشن خلیج کے چیف آرگنائزر ناصر محمود ملک نے کہا کہ جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان اور بیرون ملک ایک مضبوط ٹیم بن چکی ہے جو سیکڑوں ممبران پر مشتمل ہے۔جن کی ایک کثیر تعداد سعودی عرب کے طول و عرض میں بھی اپنے ہم وطنوں کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے ،، انہوں نے کہا کہ میرا ایک خواب ہے کہ پاکستان ایک جنت بنے قلم رسولؐ اللہ کی امانت ہے۔ اجارہ داری کا سیاہ دور اب اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے وی آئی پی کلچر کو ختم کر دیں تو اکثر خرابیاں خود بخود ختم ہو جائیں گئ۔ میری پاکستانی کمیونٹی سے درخواست ہے کہ آدھا سچ ہم تک نہ پہنچائیں، جرنلسٹس فاونڈیشن کے اعزاز میں اس عشائیے کا اہتمام پاکستان کمیونٹی نے کیا تھا ،دلچسپ امر یہ ہے کہ اس خوبصورت تقریب میں تقریباً تمام سیاسی جماعتوں ،دینی و مزہبی سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کے علاوہ تمام قابل ذکر پاکستانی کمیونٹی کے علمی و ادبی حلقوں نے بھرپور شرکت کی ،،،جو کہ شاید تاریخ کا پہلا واقعہ تھا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ایسی بے مثال یک جہتی و ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ کیا ، تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سےصدر پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب ریاض بخاری صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب ،مرزا الطاف حسین راہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک غلام محی الدین،سئنیر وائس چیرمین پی وائی ا و سعودی عرب راجہ محبوب طاہر،مرزا ندیم الحق صدر پاکستان تحریک انصاف،قاسم دستی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف جدہ، ، صدر عوامی نیشنل پارٹی جدہ نوشیر وان خٹک ، خٹک جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی عثمان گل خٹک ، جمیعت علمائے اسلام کےطاہر بھائی ،بی ایل ایم کےخورشید احمد متیال ،مسلم کانفرنس کے سردار اشفاق، مسلم لیگ یوتھ ونگ کے راجہ یاسر اقبال نے خطاب کیا، خرم کولار جٹ، سردار وقاص، سردار نوید قمر نے اپنا وقت مہمانوں کو دیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پاکستان کمیونٹی کو درپیش قونصلیٹ اور سکول سے متعلق مسائل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس شعبہ ہے ہمیں جرنلسٹ فاﺅنڈیشن سے بہت ہی امیدیں وابستہ ہیں سابقہ دور میں پاکستان ایمبیسی سکول کو لوٹے جانے کا بہت چرچا تھا لیکن نئے آنے والوں نے تو ساری حدیں پھلانگ لی ہیں دونوں سکولوں میں کرپشن اور زیادہ بڑھ گئی ہے اگر جرنلسٹ فاﺅنڈیشن ہمارا ساتھ دے تو بہت جلد ہم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر قابو پالیں گے۔ جرنلسٹ فاﺅنڈیشن کے توسط سے اپنی آواز کو ایوان بالا تک پہنچائیں گے ہمارے مسائل بہت زیادہ ہیں ان کو کم کیا جائے 10لاکھ پاکستانی کمیونٹی جدہ قونصلیٹ سے وابستہ ہے جو لوگ دور دراز سے آتے ہیں رات کو 2بجے لائن بنا کے کھڑے ہو جاتے ہیں لوگوں سے ٹوکن کے پیسے لئے جاتے ہیں قونصلیٹ میں سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں پاکستانی سکول کا آڈٹ ہونا چاہیے۔مقررین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجگر کیا جائے۔ جرنلسٹ فاونڈیشن کی طرف سے صدر سعودی عرب اشتیاق احمد عباسی، نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں مقیم ایک ایک ہم وطن کی آواز بنیں گئے ،اور انکے مسائل کے حل کے لیے جو بھی بن پڑا کریں گئے انشااللہ، چیف ارگنائزر سعودی عرب سردار منظور خان نے اپنے خطاب میں تمام منتظمین اور حاضرین محفل کا شکریہ ادا کیا اور سعودی عرب کے طول و عرض میں بسنے والے پاکستانی صحافیوں کو تنظیم کے پلیٹ فارم پر جمع ہو کر ملک و قوم کی خدمت کی اجتماعی کاوشوں کا ساتھ دینے کی دعوت دی ،،دیگر مہمانان گرامی اور جرنلسٹس فاونڈیشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری معروف خان نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے خطاب کے دوران کہا کہ جرنلسٹ فاﺅنڈیشن ہر وقت آپ کے ساتھ ہو گی آپ کے ضمیر کی آواز اور سچائی کی آواز کو ایوان بالا تک پہنچائے گی ہم نے صاف ستھری ، جذبہ حب الوطنی اور فلاح انسانیت کی حامل صحافت کا آغاز کیا ہے اور رزد صحافت سے فیصلہ کن نجات کا جہاد شروع کیا ہے اس کے نتائج ّپ کو جلد نظر آنا شروع ہو جائیں گے انہوں نے پاکستان کمیونٹی کے تمام ممبران اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تا دم زندگی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔چئیرمین جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان سعودی عرب بشیر احمد برقی کا تحریری پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض سیکرٹری فائنانس شاہ فہد ہاشمی نے سر انجام دئے ان کے ولولہ انگیزخطاب نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ جرنلسٹ فاونڈیشن سعودی عرب کے دیگر اراکین انفارمیشن سیکرٹری ذکیر احمد بھٹی، ناصر مرزا.چوہدری رضوان.ارشد محمود بٹ محمد بشارت،ندیم اقبال.ملک آصف عباس. نوید فاروقی ، ملک منصور، محمد نعیم، محمد وسیم، طارق محمود ڈپٹی چیف ارگنائزر سردار عثمان بھی شامل تھے۔ جنہوں نے چیرمین جرنلسٹ فاﺅنڈیشن (سعودی عرب) سردار بشیر برقی کا پیغام پڑہ کر سنایا،،

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题