بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین میں رقم کی تقسیم کے حوالے سے بعض شکایات کا نوٹس لیا گیا؛کمشنر محمد اجمل بھٹی

Published on June 27, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 182)      No Comments

سرگودہا (یو این پی) کمشنر محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین میں رقم کی تقسیم کے حوالے سے بعض شکایات کا نوٹس لیا گیا۔ڈپٹی کمشنرخوشاب، میانوالی اور بھکر نے ویڈیو لنک کے ذریعے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بعض لوگوں کی طرف سے امدادی پیسے نہ ملنے کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی،ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام محمد افتخار اور اے سی جی حافظ عبد المنان بھی موجودتھے۔کمشنرنے مستحقین میں امداد کی تقسیم کے لئے قائم سنٹرز میں سہولیات کے فقدان پربرہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام سنٹرز پر یوزر کو بڑھایا جائے، وافرکیش یقینی بنائی جائے تاکہ تقسیم کے دوران کسی قسم کا تعطل نہ آئے، فول پروف سیکورٹی اور تمام سنٹرز پر ضعیف اور حاملہ خواتین کے لیے الگ سے کاونٹرز بنا ہے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ریٹیلرز پر کڑی نظر رکھی جائے۔شدید گرمی میں خواتین کے لئے سایہ سمیت پنکھوں کی موجودگی اور پینے کا ٹھنڈا پانی دستیاب ہونا چاہیے۔انڈورمقامات پر پیسوں کی تقسیم کی جائے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ ایچ بی ایل بینک اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے آفیسرز سے رابطے میں رہیں اور بہتر اقدامات کئے جائیں۔ ڈائریکٹر بنیظیر انکم سپورٹ پروگرام محمد افتخار نے بتایا کہ چاروں اضلاع میں ایک لاکھ 70 ہزار مستحق خواتین میں 9 ہزار روپے فی کسی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes