چند ماہ قبل ڈاکٹر نے پالٹ خریدا جس کا رحمت علی کو رنج تھا اسی پاداش میں حملہ آور ہوا
ساہیوال (یواین پی)گزشتہ روزشام 6 بجے بمقام محلہ اسلام پورہ مین بازار کمیر ڈاکٹر فیا ض احمد پر قاتلانہ حملہ جس میں گردو نواح کے افراد نے بچا لیا تفصیلات کے مطابق شام کو ڈاکٹر صاحب بجلی جانے کے باعث اپنے کلینک کے باہر کرسی ڈال کر بیٹھے تھے جس پر وسیم والد رحمت علی المشہور رحمت دہی بھلے والے نے دھمکی دی اور وہاں سے اٹھنے کو بولا جس پر ڈاکٹر صاحب نے محلے کے ایڈووکیٹ ملک طاہر صدیق کو مطلع کیا اور ان کے پاس رحمت علی،غلام فرید،فیض احمد،یسین ماچھی بات چیت کر رہے تھے اچانک سے وسیم ولد رحمت علی دفتر میں نا معلوم اشیاء کے ساتھ داخل ہوا اور ڈاکٹر صاحب کو گالی دی اور تھپڑ مار دیا اور جان سے مارنے کی کوشش بھی کی جس پر یڈووکیٹ ملک طاہر صدیق غلام فرید یسین ماچھی اور دیگر محلے داروں نے بچا لیا۔ اسی دوران رحمت علی کا دوسرا بیٹا نعیم بھی چند نا معلوم افراد کے ساتھ باہر کھڑا تھا ایڈووکیٹ ملک طاہر صدیق نے حالات کو قابو میں لیتے ہوئے دونوں فریقین کے درمیان صلح کروا دی۔مگر اصل وجہ یہ تھی کہ ڈاکٹر فیا ض احمد نے چند ماہ قبل یہ جگہ خریدی تھی جو رحمت علی خریدنا چاہتا تھا جگہ خریدنے کے بعد رحمت علی اور اس کے بیٹے ڈاکٹر فیا ض احمدکو اچھی نظروں سے نہیں دیکھتے تھے اور گھر کو چھین لینے کی دھمکی بھی دی ہے اب صلح کے باوجود وسیم ولد رحمت علی گلی سے گزرتے ہوئے ڈاکٹر فیا ض احمد کی طرف بڑے غصے سے دیکھتا ہے۔لہذا ڈاکٹر فیا ض احمداور اسکی فیملی کو ان سے جانی خطرہ ہے کیونکہ وہ اپنے آپ کو بدمعاش کہتے ہیں اگر ڈاکٹر فیا ض احمداور اسکی فیملی کے ساتھ کچھ بھی برا ہوتا ہے یا کسی طرح کا کوئی نقصان ہوتا ہے تواس کی ذمہ دار رحمت علی اور اس کے بیٹے وسیم اور نعیم اور چند نا معلوم افراد جو ان کو ڈاکٹر صاحب کے خلاف اکساتے ہیں