عید الالضحی پر صفائی ستھرائی کی صورت حال کو برقرار کھنا اداروں کی اولین ترجیح ہونا چاہیے؛ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چوہدری طاہر امین

Published on June 27, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی/ شیخ ندیم شیراز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے کہا ہے کہ عید الالضحی کے موقع پر شہروں اورقصبات میں صفائی ستھرائی کی صورت حال کو برقرار کھنا اداروں کی اولین ترجیح ہونا چاہیے اور اس سلسلہ میں تمام اقدامات مکمل کئے جائیں سرکاری اداروں کا باہمی ربط و رابطہ سے اقدامات کرنا نتیجہ خیز ثابت ہو گا شہروں سے آلائشوں کو اٹھانے اور ان کو محفوظ انداز میں تلف کرنے کے اقدامات کو حتمی شکل دی جائے ضلع کے تمام بلدیاتی ادارے اپنے اپنے علاقوں میں جو لوگ جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں ان کے گھروں میں بیگ فراہم کریں تاکہ جانوروں کی آلائشیں اس میں ڈالی جا سکیں صفائی پر مامور کارکن تین شفٹوں میں کام کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الا لضحی کے موقع پر انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ نے کہا کہ شہروں کو صاف ستھرا رکھنے اور آلائشیں اٹھانے اور تلف کرنے کے لئے تمام وسائل اور افرادی قوت کو استعمال کیا جائے تمام متعلقہ سرکاری افسر اور ملازمین عید کے دنوں میں چھٹی نہیں کریں گے انہوں نے ہدایت کی کہ عید گاہوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ مویشی منڈیوں اور جانوروں کے سیلز پوائنٹس کی موثر نگرانی کی جائے محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ منڈی میں ہمہ وقت مو جود رہے اور جانوروں کی صحت سے متعلق چیکنگ جا ری رکھے اجلاس کو ضلع کے تمام بلدیاتی اداروں کے چیف افسران،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،ریسکیو 1122 کے انچارج چوہدری ظفر اقبال،محکمہ پولیس نے اپنے اپنے محکموں کے عید کے موقع پر بنائے گئے ایکشن پلان سے متعلق بریفنگ دی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes