گرمی کے باعث حجاج بیمار ہونے لگے، سعودی وزارت صحت

Published on July 1, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments
 مکہ مکرمہ(یواین پی)سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مناسک حج کی ادائیگی کے دوران گرمی کے باعث حاجیوں کے بیمار ہونے کے کیسز بڑھنے لگے۔وزارت صحت کے مطابق مکہ مکرمہ میں 11 ہزار کے قریب حاجی گرمی سے متاثر ہوئے، متاثرین کو مختلف طبی مراکز میں امداد دی گئی۔سعودی وزارت صحت نے انتباہ کیا ہے کہ حاجی دھوپ میں چھتری کے بغیر نہ نکلیں۔وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ حاجی پانی کا زیادہ استعمال کریں اور دیر تک قطاروں میں کھڑے نہ ہوں۔
Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme