اسلام آباد(یو این پی)نیب ترمیمی آرڈیننس 2023 جاری کردیا گیا، قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے نیب ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دیے۔قائم مقام صدر نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2023 وزیر اعظم کی ایڈوائس پر جاری کیا۔ذرائع وزارت قانون و انصاف کا کہنا ہے کہ نیب قوانین کے تحت گرفتار ملزم کو 14 کی بجائے 30 دن تک جسمانی ریمانڈ پر رکھا جا سکے گا۔چیئرمین نیب تفتیش میں عدم تعاون پر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرسکیں گے، وفاقی کابینہ نے مجوزہ ترامیم کی منظوری دی تھی۔