محکمہ صحت کی طرف سے ڈینگی بخار کی تشخیص کیلئے پرائیویٹ ہسپتالوں اورلیبارٹریزکو ٹیسٹوں میں رعایت دینے کا نوٹیفکیشن جاری

Published on July 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)محکمہ صحت کی طرف سے ڈینگی بخار کی تشخیص کیلئے پرائیویٹ ہسپتالوں اور لیبارٹریز کو ٹیسٹوں میں رعایت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاسیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے پرائیویٹ ہسپتالوں اور لیبارٹریز کو ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے والے مریضوں کی بیماری کی تشخیص کیلئے مستند ڈاکٹر کے نسخہ پر (CBC) خون کا مکمل ٹیسٹ کا ریٹ 90 روپے مقررہ کر دیا جبکہ دیگر ٹیسٹوں این ایس ون‘ پی سی آر‘ آئی جی ایم‘ آئی جی جی ٹیسٹوں پر 35 فیصد رعایت دینے کا کہا گیا ہے کہ تاکہ انسداد ڈینگی کیلئے حکومت کا ساتھ دیں اور ڈینگی بخار میں مبتلا ٌہونے والے مریضوں کی بروقت تشخیص کی جا سکے اور مذکورہ ٹیسٹوں کے ریٹ اور رعایت رواں مالی سال 30 جون 2024ء تک برقرار رہے گی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں پہلے ہی ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ فری کئے جاتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes