اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کنور محمد دلشاد نے کہا ہے کہ صوبہ میں پائیدار ترقی کے لیے بنیاد فراہم کرنے اور لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل برؤے کار لائے جا رہے ہیں صوبہ میں نگران وزیر اعلیٰ سید محسن نقوی نے گڈ گورننس کی جو روایت ڈالی ہے آنے والی گورنمنٹ کو بھی عوامی مفاد میں اس روایت کو آگے بڑھانا پڑے گا صوبہ میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو آگے بڑھایا جا رہاہے اور ہر شعبہ کی ترقی کے لیے میرٹ، شفافیت اور کفایت شعاری کو مدنظر رکھا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع اوکاڑہ کا دورہ کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن (ر) منصور امان، اے ڈی سی (آر) ملک احمد فراز اعوان، اے ڈی سی فنانس طاہر امین، ڈسٹرکٹ اٹارنی چوہدری محمد رمضان، لاء آفیسر چوہدری عمران رشید، اعجاز احمد وٹو، عابدہ نذیر، فرحت جبیں، سی او بلدیہ عمرنسیم سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کنور دلشار نے کہا کہ صوبہ کی ترقی عوامی خوشحالی اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے ہمیں بطور ٹیم کام کرناہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنرڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں عوامی فلاح و بہبود اور علاقائی ترقی کے لیے تعمیراتی منصوبوں کو مکمل کیا جارہا ہے ہسپتالوں کو اَپ گریڈ کرنے اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں ضلع میں ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کو کامیابی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ سپیشل ایجوکیشن اور صنعت زار کے اداروں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ضلع میں شہدا کے بچوں کی فری ایجوکیشن اور گریڈ 14 تک کے سرکاری ملازمین کے بچوں کے لئے ڈی پی ایس سکولز میں 50فیصد فیس کم کر دی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے سرکاری عمارتوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے منصوبہ بنایا گیا ہے ضلع میں اسپیشل بچوں اور ٹرانس جینڈر کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی کمیٹیوں کے ساتھ ساتھ ان کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بھی رجسٹرڈ کروایا جا رہا ہے اسپیشل ایجوکیشن کے تعلیمی اداروں اور ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ان کو جدید آلات اور سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کنور محمد دلشاد نے ضلع میں عوام دوست پالیسیوں پر عمل درآمد اور سماجی بہبود کے کاموں کو آگے بڑھانے پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کو عوام دوست ڈپٹی کمشنر کا خطاب دیتے ہوئے شاباش دی انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کے فعال اور متحرک ہونے سے شہری مسائل حل ہوں گے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان نے ضلع میں امن و امان کی صورت حال سے متعلق بریفنگ دی صوبائی مشیر نے ضلع میں اوپن ڈور پالیسی کو سراہتے ہوئے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے شروع کیے گئے منصوبوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا بعد ازاں مشیر وزیر اعلیٰ کنور محمد دلشاد نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) منصور امان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل لیاقت علی نے انہیں جیل میں قیدیوں کو فراہم کی جانیو الی سہولیات،جیل کی سیکیورٹی،قیدیوں کو ہنر سکھانے کے لئے کئے گئے اقدامات اور جیل ریفارمز سے متعلق بریفنگ دی۔صوبائی مشیر نے جیل کے خواتین وارڈ،جوئینائل وارڈ اور مختلف وارڈز کا بھی معائنہ کیا۔