فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر) فیصل آباد تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کوکچل دیا بیوی جاں بحق شوہر زخمی ہوگیا بتایا گیاہے کہ تھانہ روڈالہ کے چک نمبر364گ ب کے قریب رانی بی بی اپنے خاوند سکندر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جارہی تھی کہ تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو ٹکر مار دی،جس کے نتیجہ میں رانی بی بی جاں بحق اور اس کا شوہر سکند ر شدیدزخمی ہوگیا اطلاع ملنے پر ریسیکو 1122کی ٹیم اورمقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا ہے