ملک میں چائے کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی

Published on July 10, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)ملک میں چائے کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعددوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں چائے کی درآمدات پر463.75 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجومالی سال 2022 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چائے کی درآمدات پر522.83 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا، مئی 2023 میں چائے کی درآمدات کاحجم 41.67 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل میں 38.38 ملین ڈالراورگزشتہ سال مئی میں 55.47 ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2022میں چائے کی درآمدات پر561.13 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes