پٹوار خانے،تحصیل،ڈی سی اور کمشنر آفس سمیت دیگر محکمہ جات کے تمام دفاترکو تالے لگا دیئے گئے،سائلین پریشان
فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے اور دیگر مطالبات کی منظور ی تک فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال جاری، پٹوار خانے،تحصیل،ڈی سی اور کمشنر آفس سمیت دیگر محکمہ جات کے تمام دفاترکو تالے لگا دیئے گئے،ہڑتال کے باعث سائلین پریشان تفصیلات کے مطابق پاکستان لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن پنجاب سمیت دیگر مختلف تنظیموں کی جانب سے سرکاری امور کا مکمل بائیکاٹ جاری ہے اور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا علاوہ ازیں سرکاری ملازمینکی جانب سے پٹوارخانے، تحصیل سنی آفس سے ضلع کونسل چوک تک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا شرکاء نے پاکستان میں دو تفریقی نظام رنا منظور نامنظور کے نعرے لگائے اور ضلع کونسل چوک کو ٹریفک کے لیے بند کیے رکھا جبکہ ملازمین نے ڈی سی آفس کے دفاتر سمیت ضلع بھر کے تمام د فتروں کو تالے لگا دیئے ا حتجاجی دھرنادیا گیا اور ملازمین نے احتجاجا کام چھوڑ ہڑتال کی جس کی وجہ سائلین سخت پریشانی کا سامنا رہاہے جبکہ دوسری جانب مختلف سرکاری ازمین تنظیموں کے قافلے گذشتہ روز لاہور سول یکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے لیے فیصل آباد سے روانہ ہوئے۔آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی سینئراورڈویژنل صدرچوہدری ذوالفقارعلی کاہلوں،جنرل سیکرٹری محمدافضل،سینئرنائب صدر محمد یاسر خورشیدرانا،چیئرمین میاں مقصوداحمد محمدعرفان خان،سینئرنائب صدر عبدالوہاب،چوہدری رضوان گجر،عامرمحموداعوان،میاں شہزاداختراور دیگر عہدیداران واراکیننیپنجاب میں سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر ملنے والی بنیادی تنخواہ کوکم کرنے اور بیوہ کو ملنے والی مراعات میں بھی کمی کوملازمین دشمنی قراردیا۔سرکاری ملازمین کو ریٹائر منٹ پر ملنے والی لیو انکیشمینٹ پر ملنے والی مالی مراعات میں ترامیم کی گئی ہے۔ سرکاری ملازمین کو مالی مراعات سکیل کی بنیادی تنخواہ پر ہی ملیں گی جوظلم کے مترادف ہے۔ لیو انکیشمینٹ میں بیوہ کیلئے مختص مالی مراعات میں بھی کم کردی گئیں۔ واضح رہے کہ لیو انکیشمنٹ سے مراد مالیاتی فوائد فراہم کرنے کے لیے ملازم کی طرف سے جمع کی گئی چھٹیوں کے عوض مالی ادائیگی کرنے کا عمل ہے۔ آجر ایک مخصوص کیلنڈر سال میں چھٹی کے کوٹے کے مطابق استعمال نہ کی گئی چھٹیوں کو ایڈجسٹ کرکے واجبات کی ادائیگی کا ذمہ دار ہوتاہے۔