اوکاڑہ(شیخ ندیم شیراز) دریائے ستلج میں گزرنے والے سیلاب میں ریسکیو 1122 کی جانب سے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے ریسکیو ٹیموں کی جانب 6 مقامات پر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیا جا رہا ہے۔ 600 سے زائد افراد کو مختلف مقامات سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال زیر قیادت ریسکیو ریلیف آپریشن کیا جا رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ریسکیو ریلیف امدادی کارروائیوں کا جائزہ بھی لیا اور ریسکیو 1122کی کارگردی اور انتظامات کو انتہائی تسلی بخش قرار دیا۔