شیخوپورہ (یو این پی) شیخوپورہ پاسپورٹ آفس کے گرد پولیس کا کریک ڈاٶن متعدد ٹاوٹ زیرحراست ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس ملک نسیم اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ آفس کے گرد ٹاؤٹ مافیا کی موجودگی پر سخت کاروائی عمل میں لاٸی جاٸیگی انہوں نے پاسپورٹ کے لئےدور دراز سے آۓ شہریوں سے ان کے مسائل دریافت کٸے اور انہیں موقعہ پر حل کرنے کے احکامات جاری کٸے ان کا مذید کہنا تھا کہ پاسپورٹ آفس میں کوئی بھی شخص ساٸل سے رشوت طلب کرے تو فوراً مجھے اطلاع دیں تاکہ رشوت خور کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لا ٸی جاسکے میں خدمت خلق کے لیے ہمہ وقت حاضر ہوں تاہم پاسپورٹ آفس میں موجود عوام نے ڈائریکٹر ملک نسیم اعوان کی کارگردگی کو سراہتے ہوۓ زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔