گلگت بلتستان (یو این پی)گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔سیکریٹری اسمبلی عبدالرزاق کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق اجلاس اسپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ کی صدارت میں ہوگا۔ ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی آج دن 12 بجے تک اسمبلی سیکریٹریٹ میں وصول کیے جائیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال دوپہر ایک بجے ہوگی، جبکہ ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب سہ پہر 3 بجے عمل میں لایا جائے گا، ووٹوں کی گنتی مکمل ہوتے ہی نتیجے کا اعلان کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ 7 جون کو نذیر احمد ایڈووکیٹ کے بلامقابلہ اسپیکر منتخب ہونے پر خالی ہوا تھا۔ سابق اسپیکر سید امجد علی زیدی کو ان کی جماعت پی ٹی آئی نے 7 جون کو عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے معزول کیا تھا۔