ایڈزکی روک تھام کے لئے اوکاڑہ انتظامیہ ایکٹو ہیلپ آرگنائزیشن کا ساتھ دے رہی ہے اے ایچ او

Published on July 17, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی /شیخ ندیم شیراز) ایکٹو ہیلپ آرگنائزیشن (اے ایچ او) کی ٹیم نے ایم اینڈ ای آفیسر مس حنا ریاض کی زیر قیادت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال سٹی کے ایم ایس ڈاکٹر شبیر احمدچشتی سے ملاقات کی۔اس دوران ٹرانس جینڈر کمیونٹی میں ایچ آئی وی ایڈز کے پھیلاؤ کو روکنے اور بروقت علاج معالجہ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ایم ایس ڈاکٹر شبیر احمد چشتی نے ایکٹو ہیلپ آرگنائزیشن(اے ایچ او) کی ٹیم کو یقین دلایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اے آر ٹی سنٹر انتظامیہ ٹرانس جینڈر کوعلاج معالجہ میں درپیش مسائل کو حل کرنے میں بھرپور تعاون کرے گی۔جس پرایکٹیو ہیلپ آرگنائزیشن کی ٹیم نے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر شبیر احمد چشتی سےملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایڈزکی روک تھام کے لئے اوکاڑہ انتظامیہ ایکٹو ہیلپ آرگنائزیشن کا ساتھ دے رہی ہے اس سے ایڈز جیسی بیماری پر کنٹرول اور خاتمہ ممکن ہے تاہم ایڈز سے لوگوں کو بچانے کے لئے آگاہی وقت کا اہم تقاضہ ہے۔ایم اینڈ ای آفیسر مس حنا ریاض نے مزید بتایا کہ ایکٹیو ہیلپ آرگنائزیشن کی ٹیم ضلع بھر میں متحرک ہے اور ہسپتال انتظامیہ کے تعاون سے ایچ آئی وی ایڈز کے مکمل خاتمہ تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes