پہلی بارٹیلنٹ دیکھ کرکسی فلم کی تقریب میں مہمان خصوصی بننے کی حامی بھری جاوید ملک

Published on June 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 596)      No Comments

Hotal
دبئی مستقبل کا ’’ڈولی ووڈ‘‘ ہوگا،رائٹر و ڈائریکٹر خالد حسن خان

فلمسٹار میرا نے خصوصی طور پر امریکہ سے دبئی پہنچ کر شرکت کی
دبئی(یواین پی) دبئی میں پہلی بارٹیلنٹ دیکھ کرکسی فلم کی تقریب میں مہمان خصوصی بننے کی حامی بھری یہاں میڈیا سٹی میں پاکستان کی پہلی سائکو تھرلر فیچر فلم ’’ہوٹل‘‘ کے’’آفیشل ٹریلر‘‘ اور’’ ڈیجیٹل پوسٹر‘‘ کے اجراء پر دبئی میں ایک نئی مثال قائم کر دی ہے، یہ بات وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری جاوید ملک نے دبئی کے میڈیا سٹی کے گرینڈ مڈ ویسٹ ٹاور بالمقابل بی بی سی میں بین الاقوامی میڈیا چینلز، پاکستان، بھارت، اور اماراتی صحافیوں کے نمائندوں، معززین شہری، ڈسٹری بیوٹرز اور دیگراہم شحصیات کی موجودگی میں فیچر فلم ’’ہوٹل‘‘ کے آفیشل ٹریلر اور پاکستان کی فلمی تاریخ میں’’ڈیجیٹل پوسٹر ‘‘کی پہلی بار نمائش کے موقع پر کی،اس خصوصی تقریب میں فلمسٹار میرا نے خصوصی طور پر امریکہ سے دبئی پہنچ کر شرکت کی، معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری جاوید ملک اس تقریب میں مہمان خصوصی تھے، انہوں نے اس تاریخی موقع پر کہا کہ ہوٹل فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ ہمارے ملک میں اچھی فلمیں بنائی جا سکتی ہیں بشرطیکہ فلم انڈسٹری کو سمجھنے والا بھی ہو، فلم بنانا بہت آسان ہے مگر ان کے لیے جنہیں فلم لائن کی اسٹوری، پروڈکشن اور دیگر معلومات سے آشنا ہوں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ خالد حسن خان اور ان کی ٹیم نے ’’ہوٹل‘‘ فلم بنا کر یہ کر دکھایا جو کہ قابل تعریف ہے ،ان کی ٹیم نے محنت کر کے یہ ثابت کر دیا کہ ہم بھی کسی سے کم نہیں اور اس طرح دیکھا جائے تو وہ پاکستان کی فلم انڈسٹری میں وہ اک نئی تبدیلی لا چکے ہیں جو کہ اس ٹریلر میں نمایاں نظر آئی، ہوٹل کے ٹریلر کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ یہ پاکستان کی نہیں بلکہ ہالی ووڈ کے اسٹائل سے فلمبند کی گئی ہے، فلم کے مرکزی کردار میں میرا جی نے اپنی اداکاری کا خوبصورت رنگ دکھایا، جو یقیناًعوام کو ایک نئے انداز سے اچھا لگے گا، نئے انداز سے نئے لوگوں سے کام لینا بہت مشکل کام ہے مگر اس مشکل کو فلم کے ڈائریکٹر نے اپنی جانفشانی محنت اور مضبوط ٹیم کے ذریعے اسے مکمل کر دکھایاجس کے لیے ان کی ٹیم کو آج کے دن پر دبئی میں میں خود اور دبئی میں رہنے والوں کی طرف سے اس تاریخی دن پرمبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے ایسی فلم بنائی کہ جس کی مثال آنے والی نسل کو دی جا سکے گی، اس موقع پر فلم کے ڈائریکٹر خالد حسن خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہوٹل‘‘ فیچر فلم کی بین الاقوامی شہرت کو دیکھتے ہوئے جاوید ملک نے پاکستانی ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی جس کے لیے وہ اور ان کی ٹیم دلی طور سے شکر گزار ہے، دیکھا جائے تو دبئی کا موسم لاس اینجلس جیسا ہے جہاں ہالی ووڈ نے فلمیں بنائیں، دبئی میں پہلے ڈیجیٹل پوسٹر کی تقریب کی وجہ دبئی کو ’’ڈولی ووڈ‘‘ کے طور پر متعارف کرانا ہے،جاوید ملک دبئی میں مناسب طریقے سے پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، ان کا اس تقریب میں آنا اس بات کی غمازی کر تا ہے کہ کسی بھی ملک کی سرحدیں ثقافتی حدوں کے آگے باڑ نہیں لگا سکتیں ، یہ دلوں اور ثقافتوں کے انداز ہوتے ہیں کہ جنہیں ایک دوسرے سے ملانے والا بھی محبت، اخوت اور یگانگی کے اصولوں کو ترویج دیتا ہے، جاوید ملک ایک آفاقی شہری ہیں وہ دبئی میں موجود بین الاقوامی کمیونٹی کی نمائندگی مثبت انداز سے کر رہے ہیں، ایک پاکستانی سفیر اور پرائم منسٹر کے سرمایہ کاری کے خصوصی ایلچی جاوید ملک نے میرٹ کی بناء پر آرٹ اور ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی، انہوں نے مزید کہا کہ آمدنی کے لحاظ سے فلمی صنعت مستقبل کے آئل انڈسٹری ثابت ہوگی، فلم ایک ثقافتی، سفارتی اور تجارتی ایکٹیوٹی ہوتی ہے، ’’ہوٹل‘‘ کو متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں ’’عربی ترجمے‘‘ کے ساتھ تھیٹرز میں پیش کی جائے گی،’’ہوٹل‘‘ ایک بھارتی فلم ہے کہ جسے پاکستان میں بنایا گیا ہے، انہوں نے کہا فلم انڈسٹری کے لیے کسی کے ذہن سے آئل نکالا جاتا ہے ، دبئی میں ہر رنگ، نسل اور قومیت کے لوگ رہتے ہیں جس کی بدولت فلم سازی کے لیے ایک بڑا کینوس ملتا ہے، میری نظر میں ڈولی ووڈ سے لالی ووڈ کا سفر یقیناًمضبوط ہوگا، یہ پہلا موقع تھا کہ کسی بھی ملک کے سفارتی نمائندے نے ایک فلم کے پوسٹر اور ٹریلر کی تاریخی تقریب اجراء پر آفیشل حیثیت سے شرکت کی، انہوں نے بتایا کہ ہوٹل2- فیچر فلم کی کاسٹ میں اُردن، برازیل اور مصر کے ٹیلنٹڈ لوگوں کو دبئی میں باقاعدہ آڈیشن کے بعد منتخب کیا گیا ہے،تقریب میں موجود ہوٹل فلم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طلال فرحت نے اردن، مصر اور برازیل کے منتخب اداکار اور اداکاراؤں کو متعارف کرایا اور صحافیوں سے سوالات و جوابات کے سلسلے کو جوڑے رکھا ،فلم ہوٹل کے ٹریلر اور ڈیجیٹل پوسٹر کی نمائش کے بعد حاضرین نے تالیوں کی گونج میں کام کو سراہا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes