ملک کے مختلف علاقوں میں آج رات سے بارش کا امکان

Published on July 18, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments

اسلام آباد/کراچی/لاہور/ بلوچستان، کشمیر /گلگت بلتستان (یو این پی)ملک کے مختلف علاقوں میں آج رات سے بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ 23 جولائی تک جاری رہے گا۔محکمۂ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں آج رات سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوکر بارشوں کا سبب بنیں گی۔کراچی، ٹھٹہ اور حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 20 سے 22 جولائی کے دوران وقفے وقفے سے موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سانگھڑ، بدین اور نواب شاہ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy