محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کی پنیری کی منتقلی بارے سفارشات جاری کر دیں

Published on July 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق دھان کے کاشتکار سپر باسمتی، باسمتی515،پی کے1121ایرو میٹک،چناب باسمتی،نور باسمتی،پنجاب باسمتی،نیاب باسمتی2016،سپر گولڈ،سپر باسمتی2019،نبجی باسمتی2020،پی کے2021 ایرومیٹک،کسان باسمتی،نیاب سپرؤ،این بی آر2،پی کے 386 اور باسمتی ہائبرڈ کے ایس کے 111ایچ کی لاب کی منتقلی 25جولائی تک جبکہ شاہین باسمتی کی منتقلی 31 جولائی تک مکمل کر لیں۔پنیری اکھاڑنے سے ایک دو دن پہلے دیکھ لینا چاہیئے کہ پنیری میں پانی موجود ہے۔ اگر پانی موجود ہو گا تو مٹی نرم ہونے کی وجہ سے پنیری کو اکھاڑتے وقت جڑیں نہیں ٹوٹیں گی۔ اگر پانی موجود نہ ہو تو پانی دے دینا چاہیئے تاکہ پنیری باآسانی اکھاڑی جا سکے۔ پنیری کی منتقلی کے وقت کھیت بالکل ہموار ہونا چاہیئے اور اس میں پانی کی گہرائی ایک سے ڈیڑھ انچ ہونی چاہیئے۔ پنیری کی مناسب عمر(40-25دن)کی صورت میں ایک سوراخ میں دوپودے لگائیں۔ پنیری کی مناسب عمر کی صورت میں ایک پودا یا دو پودے فی سوراخ لگانا ایک جیسی پیداوار دیتا ہے بشرطیکہ لاب کی منتقلی کے بعد ناغے پر کر دیئے جائیں۔ لیکن عملی طو رپر کاشت کار ناغے پُر نہیں کرتے اس لیے دو پودے لگائیں۔ زیادہ عمر کی پنیری کم شاخیں بناتی ہے اس لیے فی سوراخ پودوں کی تعداد بڑھانا ناگزیر ہے۔ 50دن سے زیادہ عمر کی پنیری منتقل نہ کی جائے ورنہ پیداوار میں 40-30فیصد کمی ہو جائے گی کیونکہ 50دن سے زیادہ عمر کی پنیری گنڈھل ہو جاتی ہے۔ ایسی پنیری سے پودوں کی تعداد فی سوراخ بڑھا کر اچھی پیداوار حاصل نہیں کی جا سکتی۔ نتائج سے واضح ہے کہ اگرپنیری زیادہ عمر کی ہو جائے تو فی سوراخ پودوں کی تعداد بڑھا کر اچھی پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے لیکن 50دن سے زیادہ عمر کی پنیر ی منتقل کرنا سودمند نہیں ہوتا۔ایک ایکڑ میں 80 ہزار پودوں کی تعداد ہو نی چاہئے۔زنک کی کمی کو دور کرنے کے لئے جو کاشتکار زنک سلفیٹ استعمال نہیں کر سکے وہ لاب لگانے کے10دن بعد تک33فیصد زنک سلفیٹ6 کلوگرام یا27فیصد زنک سلفیٹ7.5کلو گرام یا21 فیصد والا زنک سلفیٹ بحساب10کلوگرام فی ایکڑ استعمال کریں۔اگر کسی وجہ سے جڑی بوٹیاں اُگ آئیں تو ایک مہینہ کے اندر محکمہ زراعت کے زرعی ماہرین کے مشورہ سے جڑی بوٹی مار زہروں کا استعمال کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes