اوکاڑہ کی ڈائری شیخ ندیم شیراز 

Published on July 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments
اوکاڑہ کی ڈائری شیخ ندیم شیراز
ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ ایکسپورٹ کمپنی نے حسب سابق ویلیو ایڈڈ پراڈکٹس آف پوٹیٹو پر ویبی نار کا اہتمام کیا جس کا مقصد کاشتکاروں پراسسرز ریسرچ اداروں پرائیویٹ کمپنیوں سے روابط بڑھانا ہے اوکاڑہ ساہیوال قصور پاکپتن میں سب سے زیادہ آلو پیدا ہوتا ہے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آلو کی پیداوار آٹھ ملین ٹن ہے جس میں 0.5ملین ٹن آلو  ویلیو ایڈ ہوتا ہے مزید ویلیو ایڈڈ ہونے کی ضرورت ہے ویب نار میں مسٹر جعفر علی اسسٹنٹ مینجر ایگری کلچر نے شرکا کو خوش آمدید کہا پاکستان ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ ایکسپورٹ کمپنی کی سرگرمیوں بارے مکمل تفصیل سے آگاہ کیا ڈاکٹر اعجازِ الحسن ڈائریکٹر پوٹیٹو نے ویلیو ایڈڈ پر ،لو کاسٹ سٹوریج پر شرکاء کو بتایا انہوں نے آلو کو میش کرنے بیک کرنے بوائل کرنے سٹیم کرنے کے طریقوں سے آگاہ کیا
چودھری محمد مقصود احمد جٹ نائب صدر پوٹیٹو گرورز سوسائٹی پاکستان نے سوسائٹی کا تعارف کراتے ہوئے بتایا سوسائٹی غیر سیاسی غیر منافع بخش پالیسی میکنگ ملک کی پہلی زرعی تنظیم ہے 1979 سے کاشت کاروں کے لئے کام کر رہی ہے سوسائٹی کو کسی حکومت نے آج تک کوئی گرانٹ نہیں دی نہ ہی ہم نے ممبرز سے کوئی چندہ لیا ہے سوسائٹی نے آلو کی کاشت مارکیٹنگ پراسیسنگ ایکسپورٹ کو پروموٹ کیا بے شمار ملکی غیر ملکی وفود تشریف لا چکے ہیں  پوٹیٹو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ،پوٹیٹو کور ایریا پوٹیٹو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ ورکنگ گروپ فار پوٹیٹو پوٹیٹو ایکسپورٹ کونسل اوکاڑا سٹی آف پوٹیٹو نیشنل پوٹیٹو ڈے اوکاڑا پوٹیٹو ایکسپورٹ ھب بنوانا سوسائٹی کا اہم کارنامہ ہے ویلیو ایڈیشن کے مسائل سے پہلے کاشت کے مسائل ہیں  جو گرمیوں کی سخت دھوپ اور ٹھٹھرتی سردی میں پتھریلی زمینوں کو پھاڑ کر دھرتی کے سینے میں اناج اگاتا ہے ملک کی برآمد چمنیوں کا دھواں بازار کی رونقیں تجارت کسان کی بدولت ہیں گلوبل وارمنگ مون سون شیڈول کی تبدیلی سیلاب بارشیں  زیر زمین پانی کی سطح کم ہونا ضرورت سے زیادہ گرمی سموگ خشک سالی پیداوار میں کمی پروٹین میں کمی قدرتی آفات طوفان زلزلے وبائی امراض سے زیادہ خطرناک ہیں  چودھری مقصود احمد جٹ نے مزید کہا خوراک کا تحفظ قومی سلامتی سے جڑا ہے جو قومیں خو فوڈ سیکیورٹی کا خیال نہیں رکھتیں وہ پریشان رہتی ہیں ریاست کی زمہ داری ہے فوڈ سیکیورٹی کے حوالہ سے نیشنل سیکیورٹی کو یقینی بنائے خوراک کا تحفظ کا قومی سلامتی سے گہرا تعلق ہے دنیا میں امن و امان قائم رکھنے میں آلو کا اہم کردار ہے فارمر کو مہنگے بیج آلو  کھاد زرعی ادویات بجلی بل ڈیزل مشینری لوڈ شیڈنگ کے مسائل ہیں سکیب سر درد ہے زمین کے ٹھیکے مہنگے ہیں آلو کے علاوہ متبادل فصل نہ ہے فصل روٹیٹ نہیں ہو سکتی بیج آلو کے ریٹ طے کرتے وقت کمیٹی میں سرکار اور کاشتکاروں سوسائٹی کا نمائندہ شامل ہو  پالیسی بنائی جائے جو ملک ہمیں بیج آلو ایکسپورٹ کرتا ہے وہ پاکستان سے ٹیبل پوٹیٹو امپورٹ کرے مقامی بیج برائے نام ہے بیج آلو کے معاملہ میں پنجاب سیڈ کارپوریشن کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے بیج بہت کم تیار ہوتا ہے کاشت کاروں کو تقسیم کا طریقہ کار نہیں  چپس کمپنوں سے چھوٹے کاشتکاروں کے ایگریمنٹ اہم مسئلہ ہے ہائی ڈی ایم سی والے بیجوں کی ضرورت ہے ویلیو ایڈیشن کے حوالہ سے بتایا آلو سے حلوہ آلو کی ٹکیاں پراٹھے ایکسپورٹ ہو سکتے ہیں آلو کا پانی تیار ہو رہا ہے تجویز دی انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایگروبیس اور ہارٹی ویلیو ایڈیشن پر پلاٹوں کا کوٹہ طے کیا جائے مشینری پر حکومت سب سڈی دے بنک برائے نام سود پر قرض دے انکم ٹیکس دس سال کے لئے معاف ہو بجلی کنکشن فوری ملے اور انڈسٹریل ٹیرف ہو مزید بتایا آلو کے تمام معاملات فیڈرل گورنمنٹ کے متعلق ہیں جن میں فیڈرل سیڈز سرٹیفیکیشن ،پی ا ہے آرسی پلانٹ پروٹیکشن ،بنک نارکوٹکس کسٹم بجلی سی پورٹ فوڈ سیکیورٹی منسٹری کامرس ہمارا مطالبہ ہے آلو پر  پاکستان پوٹیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ بورڈ  بنایا جائے جس میں تمام سٹیک ہولڈرز ہوں اور خود مختار ہو آلو پوٹیٹو کور ایریا میں پیدا ہوتا ہے اوکاڑہ میں  پیک ہوتا ہے سرٹیفکیٹ آف اورجن جاری کرنے کا اختیار سوسائٹی کو دیا جائے آخر میں شعر پڑھا ان اندھیروں میں بھی منزل تک پہنچ سکتے ہیں جگنوؤں کو راستہ یاد ہونا چائیے: عبدالرحیم خان ایکسپرٹ نے ویلیو ایڈڈ پر گفتگو کی اور عملی جامہ پہنانے پر زور دیا ڈاکٹر جاوید افضل چیف سمیڈا  پنجاب نے  شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پوٹیٹو ویلیو چین پر کام کیا ہے اور  جامع رپورٹ تیار کی ہے جو چوبیس جولائی کو لانچ کی جائے گی چیف ایگزیکٹو آفیسر اطہر حسین کھوکھر نے شرکا کے خطاب کرتے ہوئے فرمایا وہبی نارز کا مقصد کاشتکاروں کو ایجوکیٹ کرنا ہے  آلو اور سبزیوں کی بین الاقوامی معیار کے مطابق پیکنگ کروائیں گے ڈاکٹر جاوید افضل کو پوٹیٹو ویلیو چین پر رپورٹ لکھنے پر مبارکباد پیش کی۔ خاور ندیم مینجر ایگری کلچر نے شرکا کا شکریہ ادا کیا بتایا ہم عملی ٹریننگ بھی دے رہے ہیں آلو پر گڈ ایگریکلچرل پریکٹس پر تین سیمینار  اوکاڑا ساہیوال میں رکھیں گے وہبی نار میں ملک مظفر قادر پروفیسر ڈاکٹر مہوش آلو کی سائنسدان ڈاکٹر قندیلیں نگار محمد لطیف ایکسپورٹر نے شرکت کی اور سوال و جواب میں حصہ لیا
Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes