عوام کے مسترد کردہ چوہدری برادران اب لندن میں بیٹھ کر عوام اورجمہوریت کے خلاف سازش کر رہے ہیں سجاد علوی

Published on June 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments

Sajjad
ہارون آباد(یواین پی)عوام کے مسترد کردہ چوہدری برادران اب لندن میں بیٹھ کر عوام اورجمہوریت کے خلاف سازش کر رہے ہیں لیکن ان کی یہ کوشش ناکام رہے گی چوہدری برادران کو ہر دور میں آمریت کی چھتری کی ضرورت رہی ہے کیونکہ عوام میں ان کی جڑیں کبھی نہیں رہیں ،ماضی میں میاں محمد نواز شریف کی بدولت انہیں گجرات میں کامیابی ملتی رہی مگر میاں محمد نواز شریف کے ساتھ بے وفائی کر کے انہوں نے اپنی سیاسی کشتی خود ہی غرق کر دی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)کے رہنماء ملک سجاد علوی نے میڈیا کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ لندن میں بیٹھ کر حکومت گرانے کے منصوبے بنانے کی خواہش رکھنے والے یاد رکھیں کہ پاکستان کے عوام ان کو ماضی میں با ر بار مسترد کر چکے ہیں اگر یہ لوگ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو سیاسی میدان میں آکر مقابلہ کریں اور عوا م کو قائل کر کے ووٹ حاصل کریں عمران خان سیاسی نابالغ ہیں اور ان کی سیاسی بچگانہ حرکات نے انہیں مقبولیت سے دوچار کر دیا ہے عمران خان کو چوہدری برادران اور شیخ رشید سمیت بیرون ملک کی شہریت رکھنے والے مشیروں کی بجائے خیبر پختونخواہ کی حکومت پر توجہ دے کر گڈگورننس کے ذریعے اپنا سیاسی امیج مثبت بنا کر عوامی مقبولیت حاصل کرنے پر توجہ دیں یہی ان کے لیے بہتر ہو گا لیکن لگتا یہ ہے کہ عمران خان چند ناکام سیاستدانوں کے نرغے میں ہیں اور ان کے غیر جمہوری مشورے عمران خان کو لے ڈوبیں گے عمران خان اگر جمہوری لیڈر ہیں تو انہیں غیر جمہوری مشیروں کے مشوروں سے گریز کر کے جمہوریت پسند رویہ اختیار کرنا چاہیے ۔

Readers Comments (0)