حکومت نے رات کے اندھیرے میں عوام پر بجلی گرادی، بجلی 7.5 روپے یونٹ مہنگی

Published on July 22, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

اسلام آباد (یوا ین پی) وفاقی حکومت نے بجلی 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 سے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے۔ کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی سمری کی منظوری دی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بنیادی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی ہے۔نیپرا اب وفاقی حکومت کی درخواست پرسماعت کے بعد فیصلہ دے گا۔ جس کے بعد وفاقی حکومت اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردے گی۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog