شیخوپورہ (یو این پی)نارنگ منڈی بی آر بی نہر میں گہرا شگاف سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ہزاروں ایکڑ زرعی رقبہ زیرآب رابطہ سڑکیں بہہ گئی متاثرہ آبادی کا اپنی مدد آپ کے تحت انخلاء جاری سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ گذشتہ روزہونیوالی بارش کے باعث ڈونگہ سیم نالے میں طغیانی سے بی آر بی لنک کینال میں گہرا شگاف پڑا سیلابی ریلہ چاول کی 1500ایکڑ کھڑی فصل تباہ برباد کر نے کے بعد قریبی آبادی میں داخل ہوا جس سے رابطہ سڑکیں بہہ گےٗں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے کیونکہ افسران بالا صرف فوٹو سیشن تک محدود ہیں متاثر ین کا اپنی مدد آپکے تحت سیلاب زدہ علاقوں سے انخلا جاری ہے سیلاب متاثرین نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مدد کی اپیل کی ہے۔