فاروق آباد (یو این پی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس جامعہ مسجد گنبد والی میں منعقد ہوئی کانفرنس کی صدارت شیخ الحدیث حضرت مولانا حبیب اللہ خان ربانی اور حضرت مولانا قاسم صاحب خطیب جامعہ مسجد گنبد والی نے کی حضرت مولانا قاری ابوبکر مدرس جامعہ دارالعلوم اسلامیہ نے تلاوت قران مجید کا شرف حاصل کیا عالمی شہرت یافتہ حضرت مولانا ضیاء اللہ عثمان حضرت مولانا قاری عمر فاروق اور مولانا حسن معاویہ نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا شرف حاصل کیا شاہین ختم نبوت حضرت مولانا اللہ وسایا اور نمونہ اسلاف حضرت مولانا مفتی محمد حسن صاحب اور مولانا فضل الرحمن منگلا امیر ضلع شیخوپورہ نے خصوصی خطاب کیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا اللہ وسایا نے کہا کہ ختم نبوت کا تعلق براہ راست نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات سے ہے اور کہا کہ قادیانی بدترین کافر ہے اس سے کسی بھی قسم کا تعلق حرام ہے كانفرنس کے آخر پر حضرت مولانا مفتی حسن صاحب نے خصوصی دعا فرمائی کانفرنس میں مولانا عبدالخالق امیر اہل سنت والجماعت حنفی دیوبندی مولانا محمود خان ربانی خطیب جامعہ اسلامیہ مولانا نفیس الرحمن حاجی اعظم ہاشمی قاری ضیاء الرحمن حافظ حمزہ صدیق مولانا غلام مصطفی حیدری شیخ زاہد حسین سابق صدر مسلم لیگ ن سٹی فاروق اباد ساجد علی ہاشمی صدر متحدہ امن کونسل محمد نعیم ہاشمی حضرت مولانا محمد منیر خطیب جامعہ مسجد قبا حافظ عثمان ارشد مفتی طاہر نوید مولانا عظیم سرور ایڈوکیٹ ڈاکٹر مقبول الرحمن حکیم جاوید اقبال پریس کلب فاروق اباد کے صدر کاشف منصور احمد بھٹی نائب صدر وسیم اسلم شیخ وقاص زاہد محمد نوید ہاشمی حاجی امجد علی ہاشمی مولانا عتیق الرحمن راشدی محمد کامران ہاشمی محمد اسد جہانگیر مدثر ہاشمی محمد عبداللہ سمیت سینکڑوں عاشقان رسول نے شرکت کی۔