بلتستان (یو این پی)بلتستان ڈویژن میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں لینڈ سلائیڈنگ نے 3 زندگیاں لے لیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہراہِ بلتستان پر لینڈ سلائیڈنگ سے 3 مسافر جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے میں ماں اور 2 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔واقعے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بچوں کا باپ بھی شامل ہے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔