اوکاڑہ موسلادھار بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر اب اگئے بارش کا پانی ریلوے مسجد اور کوارٹرز میں داخل

Published on July 25, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/ شیخ ندیم شیراز )شہر اور گردونواح موسلادھار بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے کروڑوں روپے مالیت سے بنائی گئی ریلوے اسٹیشن کی عمارت عوام کے کسی فائدے کی نہیں ریلوے اسٹیشن روڑ پر بارش کا پانی چار فٹ ریکارڈ کیا گیا بارش اور سیوریج کا پانی ریلوے کوارٹر میں داخل ہو گیا وہاں پر موجود مسجد میں بھی تین سے چار فٹ پانی جمع ہو گیا ریلوے حکام کی مبینہ غفلت سے کوارٹر پہلے ہی خستہ حال ہیں کوارٹروں میں موجود رہائشیوں کا سامان بارش کی نظر ہو گیا بچیوں کی شادی کیلئے بنائے جانے والا جہیز بھی تباہ ہو گیا محکمہ موسمیات کے مطابق اوکاڑہ شہر میں اب تک 150 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے سڑکوں اور گلیاں بازاروں پر کھڑے بارش کے پانی سے پیدل چلنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے بارش کی وجہ سے مختلف قسم کے چار حادثات ہوئے انتظامیہ یہ جاننے کے باوجود بھی مون سون ہے بارشوں کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گئے مقامی رہائشیوں نے انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے اور اور اعلی حکام سے سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme