ورلڈکپ؛ پاک بھارت مقابلے کو احمد آباد سے منتقل کیا جاسکتا ہے، بھارتی میڈیا

Published on July 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments

سیکورٹی خدشات کی وجہ سے دوبارہ شیڈول ہونے کا امکان ہے، رپورٹس
احمد آباد(یو این پی )آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کا میچ سیکیورٹی خدشات کے باعث احمد آباد سے منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہندو مذہب کا تہوار نوراتری ریاست گجرات میں بڑے پیمارے پر منایا جاتا ہے جس کے باعث سیکیورٹی اہلکار وہاں ڈیوٹی فرائض سرانجام دیں گے، جس کے باعث احمد آباد میں 15 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کو سیکورٹی خدشات کی وجہ سے دوبارہ شیڈول کیا جاسکتا ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو تاریخ ری شیڈول کرنے کی تجویز دی ہے، بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی پروفائل گیم کی وجہ سے ہزاروں شائقین کے احمد آباد پہنچنے کی توقع ہے جس سے سیکیورٹی کے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy