فیصل آباد (یو این پی)اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈفیصل آبادکے زیراہتمام منعقد ہونیوالے امتحان میٹرک کلاس دہم و کمپوزٹ (اول)سالانہ2023کے نتائج کا اعلان31 جولائی کوصبح 10بجے کیا جائے گا۔ سیکرٹری تعلیمی بورڈفیصل آباد ڈاکٹر حبیب الرحمن نے بتایا کہ نتائج ایجوکیشن بورڈ فیصل آبادکی ویب سائٹ www.bisefsd.edu.pk پر اپ لوڈ ہونے کے علاوہ سی ڈیز پر بھی دستیاب ہوں گے جن کی قیمت 200 روپے فی سی ڈی مقرر کی گئی ہے جبکہ رزلٹ گھر بیٹھے بذریعہ ایس ایم ایس اپنا رول نمبر800240 پر سینڈکرکے بھی معلوم کئے جاسکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ سی ڈیز کے حصول کیلئے ایڈوانس بکنگ28 جولائی 2023تک بورڈ کی نامزد کردہ بنک برانچز یو بی ایل کوتوالی روڈ فیصل آباد اور یو بی ایل بورڈ برانچ میں ہوسکے گی۔انہوں نے بتایا کہ امتحان میٹرک کلاس دہم وکمپوزٹ(اول)سالانہ 2023کے نتائج کی سی ڈی31 جولائی کو صبح 10بجے اسی بنک سے ہی جمع کروائی گئی فیس کا اصل چالان فارم دکھا کر حاصل کی جا سکے گی جس بنک میں سی ڈیزکے حصول کیلئے ایڈوانس بکنگ کروائی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں اگر کسی کو مزید معلومات درکار ہوں تو وہ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی کے دفتری فون نمبر0412517710 پر رابطہ کر سکتا ہے