ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) ٹھٹھہ مکلی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈکیٹ کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا، زخمی ڈکیٹ کو پولیس کی نگرانی میں علاج کے لیے سول اسپتال مکلی میں داخل کرایا گیا، اس سلسلے میں ایس ایچ او مکلی زاھد شیخ اور ایس ایچ او کیٹی بندر عبدالحمید اور دیگر پولیس افسران نے ترکش کالونی پر جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر مشترکہ آپریشن کیا۔ مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس نے ایک مجرم جمن ولد سومر ملاح کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا، پولیس نے وہاں سے 125 موٹرسائیکلیں اور ایک پستول برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا، ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ڈکیٹ کا دوسرا ساتھی فرار ہو گیا پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم جمن ملاح ٹھٹھ، سجاول اور ٹنڈو محمد خان کے اضلاع میں 20 سے زائد ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا، جس کی تلاش شروع کردی گئی۔