شہری نادرا کے باہر پیش آنے والے مسائل کے لیے متعلقہ حکام سے ہی رجوع کریں محمد راشد

Published on July 27, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

بورے والا(یواین پی)نادرا مرکز بورے والا کے انچارج کا تبادلہ کر دیا گیا محمد زین کی جگہ پر محمد راشد کو تعنیات کر دیا گیا. محمد راشد نے نادرا سینٹر کا چارج سنبھال کر اپنے فرائض کی ادائیگی شروع کر دی. نادرا سینٹر کے نئے انچارج محمد راشد نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے تمام شہریوں کے لیے یکساں خدمات سر انجام دیں گے قواعد و ضوابط کی پاسداری میرے سمیت تمام عملہ کو کرنا پڑے گی تا کہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے. سینٹر کے باہر موجود فوٹو سٹیٹ سٹال اور پارکنگ سٹینڈ سمیت کسی بھی قسم کی تنصیبات سے نادرا انتظامیہ کا کوئی تعلق نہیں بلکہ حاصل شدہ معلومات کے مطابق نادرا اس سلسلہ میں از خود متعلقہ اتھارٹیز کو حل کے لیے درخواست کر چکا ہے. نادرا مرکز نی عمارت کے باہر موجود کسی بھی سٹینڈ یا تنصیبات سے ہمارا یا نادرا کا آفیشلی کوئی تعلق نہیں لہٰذا شہری نادرا کے باہر پیش آنے والے مسائل کے لیے متعلقہ حکام سے ہی رجوع کریں. البتہ نادرا مرکز کے اندر پیش آنے والے کسی بھی مسئلہ پر براہ راست مجھ سے رابطہ کرکے شہری اپنی شکایت بتا سکتے ہیں جس کے ازالہ کے لیے ممکن اور دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے سروسز فراہم کریں گے. واضح رہے کہ نادرا کے حوالے سے 90 فیصد شکایات کا تعلق نادرا کے باہر موجود ٹاؤٹ مافیا، پارکنگ سٹینڈ اور فوٹو سٹیٹ سٹالز میں اوور چارجنگ سے ہے جو کے سراسر نجی معاملات ہیں جن میں نادرا حکام کی دخل اندازی سرے سے ہے ہی نہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes