اوکاڑہ(یواین پی/ شیخ ندیم شیراز )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیرنگرانی یوم عاشورہ پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نے ضلع بھر میں 16 مجالس اور 27 جلوسوں کو میڈیکل کور فراہم کیا۔ یوم عاشورہ پر مجموعی طور 1028 عزاداران کو ریسکیو سروس فراہم کی گئی۔ 1019 عزاداروں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کی گئی جبکہ 9 عزاداروں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تحصیل اوکاڑہ میں 7 مجالس اور 15 جلوسوں میں 724 عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی جبکہ 4 کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تحصیل دیپالپور میں 8 جلوسوں اور 6 مجالس میں 125 عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی اور 4 کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تحصیل رینالہ خورد میں 3 مجالس اور 4 جلوسوں میں 172 عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی اور 1 کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ یوم عاشورہ کے موقع پر ریسکیو1122 کی میڈیکل آلات و ادویات سے لیس 18 ایمبولینسز 22موٹر بائیکس، 4 فائر وہیکلز سمیت 150 سے زائد ریسکیورز اور 100 سے زائد ریسکیو رضاکاروں نے ڈیوٹی سر انجام دی۔ ضلع بھر میں مجالس اور ماتمی جلوسوں کے راستہ میں مختلف مقامات پر ریسکیو میڈیکل کیمپس بھی قائم کئے گئے۔