اوکاڑہ(یواین پی )تھانہ شاہبھور پولیس نے منشیات فروش نصرت علی عرف نصرا ولد محمدیوسف قوم بلوچ سکنہ 36A/4L تحصیل و ضلع اوکاڑہ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 1150 گرام چرس برآمد کی جس پر مقدمہ نمبر 432/23 مورخہ 28.7.23 بجرم 9(1)3C/CNSAترمیمی آرڈیننس 2022ء جبکہ ملزم عبدالقیوم ولد محمدنواز قوم بلوچ سکنہ 31/4L تحصیل و ضلع اوکاڑہ کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے 2120 گرام چرس برآمد کی جس پر مقدمہ نمبر 435/23 مورخہ 28.7.23 بجرم 9(1)3C/CNSAترمیمی آرڈیننس 2022ء درج رجسٹر ہوا جبکہ ملزم علی عباس ولد محمدیار قوم بھنڈارہ سکنہ 43/4ایل تحصیل و ضلع اوکاڑہ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 25 لیٹر دیسی شراب برآمد کی جس پر مقدمہ نمبر 436/23 مورخہ 28.7.23 بجرم 3/4/4/79 امتناع منشیات درج رجسٹر ہوا