کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید ریجنل پولیس افیسر ساہیوال محبوب رشید کے ہمراہ 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا معائنہ

Published on July 30, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا ریجنل پولیس افیسر ساہیوال محبوب رشید کے ہمراہ دسویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا معائنہ کیااس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان، ممبر قومی اسمبلی چوہری ریاض الحق جج ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ظفر اقبال اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی جٹ سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی ہمراہ تھےکمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے ار پی او محبوب رشید کے ہمراہ پیدل روٹ کا دورہ کیاکمشنر ساہیوال ڈویژن اور ار پی او نے سکیورٹی کے انتظامات چیک کیےکمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید اور ار پی او محبوب رشید نے دسویں محرم الحرام کے بہترین انتظامات پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ذیشان حنیف اور ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان کو شاباش دیدسویں محرم الحرام کے جلوس کی سکیورٹی کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے ریسکیو112 میڈیکل کیمپ اور محکمہ صحت کی جانب سے لگائے گئے ہیلتھ کاؤنٹر پر ابتدائی طبی امداد کی تمام ادویات اور موجود ہونی چاہیےڈاکٹر و پیرا میڈیکل سٹاف میڈیکل کیمپس میں عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے موجود ہیں بارش ہونے کی صورت میں جلوس کے راستوں میں کھڑے ہونے والے پانی کے نکاس کے لیے تمام مشینری فعال ہونی چاہیے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے محکمہ سوئی گیس محکمہ واپڈا ضلع انتظامیہ سمیت میونسپل کمیٹی کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی مرکزی جلوس کے ساتھ ساتھ راستے پر بجلی کی تاریں اونچی کرنے کے لیے واپڈا کی گاڑیاں ساتھ ساتھ موو کریں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے پولیس ہائی الرٹ ہے محرم الحرام بھائی چارے باہمی ہم اہنگی الفت و یگانگت کا درس دیتا ہے محرم الحرام امن اور صبر کا درس دیتا ہےمنتظمین جلوس نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن ریٹائر منصور امان کی جانب سے بہترین انتظامات کرنے پر شاباش دی

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes