اسلام آباد(یواین پی)سینیٹ میں آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا جس کے مطابق آج کئی بل منظوری کے لیے پیش ہوں گے۔جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق پُر تشدد انتہا پسندی کی روک تھام کا بل آج سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ایجنڈے کے مطابق توشہ خانہ ریگولیشن اور مینجمنٹ بل منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔قومی اسمبلی سے منظور شدہ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی بل بھی منظوری کے لیے پیش ہو گا۔ایوان میں قومی اسمبلی سے منظور شدہ پاکستان سول ایوی ایشن بل منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی سے منظور شدہ پاکستان ایئر سیفٹی انویسٹی گیشن بل بھی سینیٹ میں آج منظوری کے لیے پیش ہو گا۔قومی اسمبلی سے منظورشدہ پاکستان رویتِ ہلال بل بھی آج منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔حکومت نے ایچ ای سی ترمیمی بل آج کے سینیٹ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں کیا ہے۔