فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد سمیت ملک بھر میں گنے کی سب سے زیادہ پیداوار مالی سال22۔ 2021 کے درمیان حاصل ہوئی۔مالی سال 2018 تا 2022 کے عرصہ میں گنے کی سب سے کم پیداوار مالی سال 20۔ 2019 میں ریکارڈ کی گئی۔اقتصادی جائزہ رپورٹ22۔ 2021 کے مطابق مالی سال18۔ 2017 کے دوران گنے کی قومی پیداوار 8کروڑ 33لاکھ 33ہزار ٹن رہی تھی، تاہم آئندہ مالی سال 19۔2018 کے دوران گنے کی پیداوار کا حجم 6کروڑ 71لاکھ 74ہزار ٹن تک کم ہوگیا۔اس طرح مالی سال20۔ 2019 کے دوران ملک کی گنے کی پیداوار 6کروڑ 63لاکھ 80ہزار ٹن کی ریکارڈ سطح تک کم ہوگئی، جو گذشتہ پانچ مالی سالوں میں گنے کی سب سے کم سالانہ ملکی پیداوار ریکارڈ کی گئی۔مالی سال21۔ 2020 کے دوران گنے کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا اور پیداواری حجم 8کروڑ 10لاکھ 9ہزار ٹن تک بڑھ گیا۔ اسی طرح گذشتہ مالی سال22۔ 2021 کیلئے گنے کی قومی پیداوار 8کروڑ 86لاکھ51ہزار ٹن کی سطح تک بڑھ گئی، جو مالی سال 2018 تا2022 کے عرصہ میں گنے کی سب سے زیادہ سالانہ قومی پیداوار رہی ہے