فیصل آباد (یو این پی)پھلوں کی برآمدات میں جون کے دوران سالانہ بنیادوں پر 3.56فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جون 2022 کے مقابلے میں جون 2023 کے دوران پھلوں کی برآمدات میں 3.56فیصد اضافہ ہوا ہے۔جون 2022 کے دوران 9.78 ارب روپیکے پھل برامد کییگئیجبکہ جون 2023 کے دوران برآمدات کا حجم 10.13ارب روپے رہا۔ اس طرح پھلوں کی برآمد میں سالانہ بنیادوں پر 3.56فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔