فیصل آباد،تاندلیانوالہ کے نواحی گاؤں میں 34 سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد

Published on August 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)تاندلیانوالہ کے نواحی گاؤں میں 34 سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد‘ پولیس نے نشئی قرار دیتے ہوئے نعش کو ہسپتال منتقل کر کے متوفی کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ تاندلیانوالہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نواحی گاؤں 391 گ ب میں کھیتوں میں 34 سالہ نامعلوم شخص کی نعش پڑی ہے، جس پر پولیس پارٹی نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے لیاپولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص بظاہر نشئی معلوم ہوتا ہے اور اس کے جسم پر تشدد وغیرہ کے کوئی نشانات نہ ہیں اور قریبی دیہاتوں کی مساجد میں اعلانات کروائے لیکن اس کی شناخت نہ ہو سکی۔ جس پر پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے متوفی کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy