نگراں وزیراعظم کیلئے حکومتی اتحاد کی مشاورت کا حتمی راؤنڈ آج شروع ہوگا

Published on August 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)نگراں وزیراعظم کے نام کے لیے حکومتی اتحاد کے درمیان مشاورت کا حتمی راؤنڈ آج سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے مجوزہ نام سامنے آنے کے بعد وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد کے درمیان نگراں وزیراعظم کیلئے 5 سے زائد ناموں پر غور کیا گیا۔نگراں وزیراعظم کیلئے حتمی ناموں کا معاملہ پارٹی قیادت پر چھوڑنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ وزیراعظم، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن دیگر جماعتوں سے رابطے کے بعد کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy